؞   سنجر پور: راشن کٹ اور ماسک کی تقسیم کا کام ابھی بھی ہے جاری
۷ جولائی/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

سنجر پور (حوصلہ نیوز) : لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی حالات کو دیکھتے ہوئے سنجرپور کی عوام نے راشن کٹ اور ماسک کی تقسیم کا کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوگوں کا ماننا تھا کہ لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد کچھ ہی دنوں میں حالات معمول پر آجائیں گے لیکن کب تک حالات بہتر ہوں گے یہ کہہ پانا اب مشکل ہے۔
لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد مسلسل کورونا وائرس کے بڑھنے، روزگار کے مواقع نہ ہونے کے علاوہ دوسری بندشوں کی وجہ سے غریب طبقہ پریشان ہورہا ہے۔ ساتھ ہی دوسرے صوبوں سے اپنے گھر آنے والے لوگوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔ ان تمام چیزوں کو دیکھتے ہوئے سنجرپور کی عوام نے راشن کٹ اور ماسک کی تقسیم کا کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سنجر پور کے رہنے والے سماجی کارکن اور رہائی منچ اعظم گڑھ کے ذمہ دار مسیح الدین سنجری نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں نے لاک ڈاؤن کی شروعات میں یہی سمجھا تھا کہ حالات بہت جلد معلوم پر آجائیں گے لیکن اب تو ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حالات بہتر ہونے میں کافی وقت لگے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوتے تب تک راشن کٹ کی تقسیم کا کام جاری رکھنے کی پوری کوشش کی جائے گی تاکہ ضرورت مندوں کی مدد ہوسکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ راشن کٹ کی تقسم سنجرپور کی مستحق عوام کے لیے تھی لیکن اگر ہمیں معلوم ہوتا کہ آس پاس کے گاؤں میں کوئی ضرورت مند ہے تو ہم ان تک بھی راشن کٹ پہنچانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ ماسک کی تقسیم سنجرپور کے علاوہ آس پاس کے اکثر گاؤں میں بھی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سنجرپور کی عوام نے لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 100 دن سے مسلسل راشن کٹ اور ماسک کی تقسیم کا کام جاری رکھا ہے اور آئندہ بھی اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


4 لائك

1 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

1 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.